کانجو پولیس نے منشیات برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکرلیا

ملزم کے قبضے سے ایک ہزار گرام سے زائد چرس بھی برآمد کی گئی ہے

سوات کے علاقہ کانجو میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں منشیات برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او محمد انور خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں ملزم گل رحمان سکنہ کانجو کو گرفتار کیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقہ کانجو میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں منشیات برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او محمد انور خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں ملزم گل رحمان سکنہ کانجو کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 1153گرام چرس،بیس گرام آئیس اور378گرام ہیروئن بھی بر آمد کی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کردیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More