سپریم کورٹ کا کرنل (ر) انعام الرحیم کو پیش کرنے کا حکم

پریم کورٹ میں کرنل انعام رحیم کی رہائی کے خلاف حکومتی درخواست کی سماعت ہوئی

  اٹارنی جنرل نے سر بمہر لفافے میں انعام رحیم کی گرفتاری کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے درخواست کی کہ مقدمے کی سماعت ان کیمرہ کی جائے، یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، عدالت انعام رحیم کی رہائی کا مختصر فیصلہ معطل کردے۔   جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ چیزوں کو ڈراماٹائز نہ کریں، اس رپورٹ میں جو لکھا ہے وہ سب شائع ہوچکا ہے، لاہور ہائی کورٹ کا مختصر فیصلہ آیا ،لگتا ہے ابھی تفصیلی فیصلہ نہیں آیا، عدالت کے مختصر فیصلے پر عملدرآمد کریں، تفصیلی فیصلہ آنے دیں۔  عدالت نے حکومت کی کرنل انعام کی رہائی کے خلاف درخواست پر ان کیمرہ سماعت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو کرنل انعام رحیم کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے حکومتی حراست میں موجود لاپتہ افراد کے وکیل کرنل (ر) انعام الرحیم کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔  سپریم کورٹ میں کرنل انعام رحیم کی رہائی کے خلاف حکومتی درخواست کی سماعت ہوئی۔  اٹارنی جنرل نے سر بمہر لفافے میں انعام رحیم کی گرفتاری کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے درخواست کی کہ مقدمے کی سماعت ان کیمرہ کی جائے، یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، عدالت انعام رحیم کی رہائی کا مختصر فیصلہ معطل کردے۔

 

   جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ چیزوں کو ڈراماٹائز نہ کریں، اس رپورٹ میں جو لکھا ہے وہ سب شائع ہوچکا ہے، لاہور ہائی کورٹ کا مختصر فیصلہ آیا ،لگتا ہے ابھی تفصیلی فیصلہ نہیں آیا، عدالت کے مختصر فیصلے پر عملدرآمد کریں، تفصیلی فیصلہ آنے دیں۔  عدالت نے حکومت کی کرنل انعام کی رہائی کے خلاف درخواست پر ان کیمرہ سماعت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو کرنل انعام رحیم کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More