سوات، مٹہ میں چیتے کا حملہ، لوگوں نے گھیرے میں لے کر ہلاک کردیا

چیتا مقامی آبادی میں گھس آیا تھا اور دو افراد پر حملہ بھی کیا تھا

سوات کے علاقے مٹہ میں مقامی افراد نے چیتے کو ہلاک کردیا۔ چیتا آبادی میں گھس آیا اور دو افراد پر حملہ بھی کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ رونیال سربانڈہ میں چیتا دیہات میں گھس آیا اور دو افراد پر حملہ کیا جس سے وہ زخمی ہو گئے ۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے مٹہ میں مقامی افراد نے چیتے کو ہلاک کردیا۔ چیتا آبادی میں گھس آیا اور دو افراد پر حملہ بھی کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ رونیال سربانڈہ میں چیتا دیہات میں گھس آیا اور دو افراد پر حملہ کیا جس سے لعل محمد ولد نور محمد اور ابدالی ولد شیر مالک زخمی ہو گئے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ چیتے نے ایک کتے پر بھی حملہ کیا اور اُسے ہلاک کردیا۔ گاؤں کے لوگوں نے اکھٹے ہو کر چیتے کو گھیرے میں لے کر اُس پر فائرنگ کرتے ہوئے ہلاک کیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ چیتا مزید افراد پر بھی حملہ کر رہا تھا جس کے باعث اُسے ہلاک کیا گیا۔ مقامی افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے دو چیتے تھے جس میں ایک واپس پہاڑوں کی طرف بھاگ نکلا ۔ چیتے کو ہلاک کرنے کی ویڈیو بھی بنائی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More