چارباغ میں سکول چوکیدار کا قتل یا خودکشی؟ پولیس نے تفتیش شروع کردی

چوکیدار زڑہ ور کی لاش سکول میں پڑی ملی جس کے سر میں گولی لگنے کا نشان تھا

سوات کے علاقے چارباغ میں سکول چوکیدار کی لاش برآمدکرلی گئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقے روڑیا میں سکول چوکیدار زڑہ ور ولد گل حسن کی لاش سکول میں پڑی ملی،جس کے بعد مقامی افراد نے چارباغ پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے لاش کو تحویل میں لے پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے چارباغ میں سکول چوکیدار کی لاش برآمدکرلی گئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقے روڑیا میں سکول چوکیدار زڑہ ور ولد گل حسن کی لاش سکول میں پڑی ملی،جس کے بعد مقامی افراد نے چارباغ پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے لاش کو تحویل میں لے پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول چوکیدار نے اپنے ہی بندوق سے خود کو سر میں گولی ماری ہے جس سے اس کی موت واقع ہوئی جبکہ یہ بھی اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ہوسکتا ہے کسی اور نے اس سے بندوق چھین کر اُسے مارا ہو۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹ درج کرلی ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More