سوات، بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں دوسرے روز بھی بند

انتظامیہ نے سڑکیں کھولنے کے لئے اقدامات شروع کردئے

سوات کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں دوسرے روز بھی بند رہی،انتظامیہ نے سڑکوں کو ٹریفک کے لئے کھولنے کا آغاز کردیا۔ ذرائع کے مطابق حالیہ شدید برف باری کے باعث سوا ت کے بالائی علاقوں کالام،مالم جبہ،گبین جبہ اور میاندم،سخرہ،میں رابطہ سڑکیں اور راستے دوسرے روز بھی بدستور بند ہیں جس کے باعث مقامی آبادی کو آمد ورفت میں شدید مشکلا ت کا سامنا ہے۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں دوسرے روز بھی بند رہی،انتظامیہ نے سڑکوں کو ٹریفک کے لئے کھولنے کا آغاز کردیا۔ ذرائع کے مطابق حالیہ شدید برف باری کے باعث سوا ت کے بالائی علاقوں کالام،مالم جبہ،گبین جبہ اور میاندم،سخرہ،میں رابطہ سڑکیں اور راستے دوسرے روز بھی بدستور بند ہیں جس کے باعث مقامی آبادی کو آمد ورفت میں شدید مشکلا ت کا سامنا ہے۔

ڈی سی سوات ثاقب رضا نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کی خصوصی ہدایات پرتمام بند سڑکوں اورراستوں کو کلیئر کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کردئے ہیں ہے۔ان علاقوں کو مشینری بھی پہنچادی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوات کی 45ہزار آبادی پر مشتمل وادی اتروڑ 5فٹ برف باری سے ڈھک گئی ہے،وادی کے مختلف علاقوں گال،گبرال،گجر گبرا ل،شاہین آباد سمیت متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیاہے۔کالام سے آگے27کلومیٹر روڈ کی بحالی کے لئے تاحال کام شروع نہیں کیا جاسکا ہے،یونین کونسل اتروڑ کے سابق ناظم ملک دلدارحسین نے حکومت سے علاقے میں ایمرجنسی بنیادوں پر سڑکوں کے کھولنے کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More