محکمہ داخلہ پنجاب کو نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس موصول

وزیراعظم نے صوبائی وزیر صحت سے نوازشریف کی رپورٹس کے بارے میں بھی دریافت کیا تھا

محکمہ داخلہ پنجاب کو نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس موصول ہوگئی ہیں جس کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ صحت پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب ان رپورٹس کو میاں نواز شریف کے علاج کے لیے تشکیل دیے گئے میڈیکل بورڈ کو بھجوائے گا۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کا فیصلہ ہو گا

لاہور(ویب ڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب کو لندن میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس موصول ہوگئیں۔ گزشتہ روز نواز شریف کی لندن کے ہوٹل میں لی گئی تصویر وائرل ہوئی تھی جس پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کو ٹیلی فون کیا تھا اور ان سے پوچھا کہ باہر جا کر وہ کھانا کھا رہے ہیں یہ بیمار ہیں یا تندرست۔ وزیراعظم نے صوبائی وزیر صحت سے نوازشریف کی رپورٹس کے بارے میں بھی دریافت کیا تھا اور کہا کہ نوازشریف کی رپورٹس فوری منگوائیں اورحقائق عوام کے سامنے لائیں۔ بعدازاں محکمہ داخلہ پنجاب نے 48 گھنٹوں کے اندر نواز شریف سے ان کی میڈیکل رپورٹس طلب کی تھیں۔
تازہ ترین رپورٹس موصول
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کو نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس موصول ہوگئی ہیں جس کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ صحت پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب ان رپورٹس کو میاں نواز شریف کے علاج کے لیے تشکیل دیے گئے میڈیکل بورڈ کو بھجوائے گا۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کا فیصلہ ہو گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More