سیدو شریف، فورسز کی وردی میں ملبوس مسلح افراد گھر میں گھس گئے

مسلح نقاب پوش لاکھوں کے زیورات اور نقدی لے کر رفوچکر ہو گئے

سیدو شریف کے علاقہ اخون بابا میں فورسز کی وردی میں ملبوس نقاب پوش گھر میں گھس گئے، لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔ مالک مکان شہریار نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا گزشتہ رات ان کے گھر کی گھنٹی بجی جب وہ باہر نکلے تو فورسز کی وردی میں پانچ مسلح افراد کھڑے تھے جن کے چہرے بھی ڈھکے ہوئے تھے ۔

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے علاقہ اخون بابا میں فورسز کی وردی میں ملبوس نقاب پوش گھر میں گھس گئے، لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔ مالک مکان شہریار نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا گزشتہ رات ان کے گھر کی گھنٹی بجی جب وہ باہر نکلے تو فورسز کی وردی میں پانچ مسلح افراد کھڑے تھے جن کے چہرے بھی ڈھکے ہوئے تھے ۔

نقاب پوشوں نے کہا کہ ہمیں سرچ آپریشن کرنا ہے اور وہ گھر کے اندر گھس آئے۔ پانچ مسلح نقاب پوشوں نے ہمیں ایک کمرے میں بند کردیا۔مالک مکان نے مزید بتایا کہ جب وہ باہر نکلے تو وہ پانچوں افراد غائب تھے اور گھر میں موجود 28 تولے سونے کے زیورات و دیگر نقدی بھی موجود نہیں تھی ۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...