مالم جبہ میں ونٹرسنو فیسٹول کاآغاز 17 جنوری سے ہوگا

تین روزہ فیسٹول ٹوارزم کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقد کیا جائے گا

ٹوارزم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ سوات کے باہمی اشتراک سے موسم سرما میں سپورٹس مقابلوں کا آغاز 17 جنوری سے مالم جبہ میں ہو گا ۔ مالم جبہ ونٹر سپورٹس فیسٹیول 2020ء سوات کی اختتامی تقریب 19 جنوری کو منعقد ہو گی ، فیسٹیول میں سکینگ مقابلوں کیساتھ ساتھ الپائن سکی مقابلے ، انڈر15 لڑکے لڑکیوں کے سکیٹنگ مقابلے ، سینئر سکیٹنگ مقابلے ، آئس ہاکی ، کرلنگ مقابلے ،سنو ٹیوب ، پلے لینڈ سمیت دیگر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ٹوارزم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ سوات کے باہمی اشتراک سے موسم سرما میں سپورٹس مقابلوں کا آغاز 17 جنوری سے مالم جبہ میں ہو گا ۔ مالم جبہ ونٹر سپورٹس فیسٹیول 2020ء سوات کی اختتامی تقریب 19 جنوری کو منعقد ہو گی ، فیسٹیول میں سکینگ مقابلوں کیساتھ ساتھ الپائن سکی مقابلے ، انڈر15 لڑکے لڑکیوں کے سکیٹنگ مقابلے ، سینئر سکیٹنگ مقابلے ، آئس ہاکی ، کرلنگ مقابلے ،سنو ٹیوب ، پلے لینڈ سمیت دیگر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

منیجنگ ڈائریکٹر ٹوارزم کارپوریشن خیبرپختونخوا جنید خان نے اس حوالے سے کہا کہ تین روزہ سوات ونٹرسنوفیسٹیول کے انعقاد کا مقصد مالم جبہ سیاحت کیلئے آباد کرنا ہے ، خیبرپختونخوا سیاحتی لحاظ سے ملک کا بہترین صوبہ ہے ہماری کوشش ہے کہ موسم گرما کے ساتھ ساتھ موسم سرما میں بھی سیاحتی مقامات کی خوبصورتی کو بحال کرتے ہوئے یہاں سیاحوں کیلئے سہولیات کی فراہمی ممکن بنائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More