مینگورہ، مکان کی چھت منہدم، ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

چھت گرنے کے نتیجے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے

مینگورہ میں مکان کی چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے محلہ خونہ گل میں چار منزلہ زیر تعمیر عمارت ایک مکان پر گر گئی جس کے نتیجے میں مکان کی چھت منہدم ہو گئی اور سات افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں مکان کی چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے محلہ خونہ گل میں چار منزلہ زیر تعمیر عمارت ایک مکان پر گر گئی جس کے نتیجے میں مکان کی چھت منہدم ہو گئی اور سات افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں گھر کا سربراہ عنایت اللہ،ان کی اہلیہ مسماۃ شمع ،تین سالہ بیٹا زرک اور سات سالہ بیٹی حورا شامل ہیں۔جبکہ زخمی افراد میں عنایت اللہ کے والد فقیر محمد، بہن مسماۃ ناہید اور ایک بھانجا محسن شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاندان اس گھر میں کرائے پر رہائش پذیر تھا جب کہ گھر کا مالک اور زیر تعمیر چار منزلہ عمارت کا مالک ایک ہی ہے۔پولیس نے مالک مکان رحمت علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More