سوات،آٹا باہر لے جانے پر پابندی،32روز کا آٹے کا ذخیرہ باقی رہ گیا

ڈپٹی کمشنر نے لوکل اور پنجاب کے آٹے کے نرخ مقرر کردئے

مینگورہ شہر سمیت ضلع سوات میں آٹے کی چار لاکھ سے زائد تھیلے سٹاک میں موجود، روزانہ 12000 تھیلے تقسیم کئے جارہے ہیں۔سوات سے باہرآٹا لے جانے پر پابندی عائد، کسی کو ذخیرہ اندوزی کرنے یاناجائیز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائیگی، سوات میں لوکل آٹا 808اور پنجاب آٹے کی 1150روپے قیمت مقرر، اس سلسلے میں اجلاس گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم ہوا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر سمیت ضلع سوات میں آٹے کی چار لاکھ سے زائد تھیلے سٹاک میں موجود، روزانہ 12000 تھیلے تقسیم کئے جارہے ہیں۔سوات سے باہرآٹا لے جانے پر پابندی عائد، کسی کو ذخیرہ اندوزی کرنے یا ناجائیز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائیگی، سوات میں لوکل آٹا 808اور پنجاب آٹے کی 1150روپے قیمت مقرر، اس سلسلے میں اجلاس گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم ہوا۔ جس میں اے سی بابوزئی عامرعلی شاہ، صدر سوات ٹریڈرزفیڈریشن عبدالرحیم سمیت فلور ملز مالکان، محکمہ فوڈ اورانتظامی افسران نے شرکت کی۔ اس سلسلے میں انتظامیہ اور تاجربرادری نے شہرسمیت ضلع بھرمیں آٹے کے بحران کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل تیارکرتے ہوئے کہا کہ ضلع سوات میں کسی بھی صورت آٹے کا بحران نہیں ہے،ناجائز منافع خوری پیداکرنے کی مخالفت کریں گے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سوات میں گندم کی وافرمقدارموجود ہے، سوات میں 410000(چارلاکھ دس ہزار) تھیلے موجود ہے، جبکہ یومیہ کوٹہ 12000 ہیں، جو کہ 32روز کاسٹاک ہے اور سوات کو مزیدگندم کی ترسیل کاسلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر لوکل آٹا 808 روپے اورپنجاب کاآٹا 1150روپے فروخت کیاجائیگا۔ اس موقع پر سوات ٹریڈفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا کہ شہرسمیت ضلع بھر میں آٹے کی بلیک مارکیٹنگ یا منافع خوری برداشت نہیں کریں گے اورعوام کے مفادات میں ارزاں ریت پرآٹا کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ اس سلسلے میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ صوبائی حکومت سے سوات کا کوٹہ بڑھانے کی درخواست کریں گے تاکہ سوات میں آٹے کاکوئی بحران پیدا نہ ہوسکیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More