سوات، ن لیگ تحصیل کبل کے صدر کو گرفتار کرلیا گیا

ن لیگ کے صدر عبدالغفور اور سوئی گیس انچارج میں تلخ کلامی ہوئی تھی

مسلم لیگ ن تحصیل کبل کے صدر عبدالغفور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عبدالغفور اور سوئی گیس کے انچارج کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔ جس کے بعد سوئی گیس انچارج نے ایف ائی ار درج کی تھی جس پر پولیس نے مبینہ طور پر رات گئے ن لیگ کے صدر عبدالغفور کو گرفتار کرلیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن تحصیل کبل کے صدر عبدالغفور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عبدالغفور اور سوئی گیس کے انچارج کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔ جس کے بعد سوئی گیس انچارج نے ایف ائی ار درج کی تھی جس پر پولیس نے مبینہ طور پر رات گئے ن لیگ کے صدر عبدالغفور کو گرفتار کرلیا۔

عبدالغفور کے بیٹے کاشف نے اس حوالے سے کہا کہ میرے والد کل جمعہ کے روز کبل پولیس سٹیشن گیا تھا جہاں سے وہ واپس نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ میرے والد کی گاڑی اب بھی کبل پولیس سٹیشن میں کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ جب بھی پولیس سے اپنے والد کے بارے میں پوچھتے ہیں وہ ان کی موجودگی سے انکار کردیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ن لیگ کے ورکرز کبل میں سڑکیں بند کردیں گے اور جب تک میرے والد کو رہا نہیں کیا جاتا اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More