مینگورہ سانحہ، پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

زیر تعمیر امارت میں ناقص میٹرئل کے استعمال کا انکشاف بھی ہوا ہے

مینگورہ میں عمارت گرنے کے واقعے کی تحقیقیات کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایات بھی جاری کردی۔ جمعہ کے روز مینگورہ شہر کے محلہ خونہ گل میں زیر تعمیر چار منزلہ عمارت گرنے سے ایک اور مکان زمین بوس ہوگیا تھا جس میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے تھے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں عمارت گرنے کے واقعے کی تحقیقیات کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایات بھی جاری کردی۔ جمعہ کے روز مینگورہ شہر کے محلہ خونہ گل میں زیر تعمیر چار منزلہ عمارت گرنے سے ایک اور مکان زمین بوس ہوگیا تھا جس میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے تھے ۔

واقعے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر سرکاری افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کی کی جانب سے واقعے کی تحقیقیات کے لئے پانچ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو عمارت گرنے کی وجوہات سمیت دیگر میٹیرئل کا بھی معائنہ کریں گے ۔ ٹی ایم اے ذرائع کے مطابق زیرتعمیر عمارت کام غیر قانونی طریقے سے کیا جا رہا تھا جبکہ اس میں ناقص میٹرئل کے استعمال کا بھی امکان ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے باقاعدہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات بھی جاری کئے ہیں ۔ واضح رہے کہ زیر تعمیر عمارت کے مالک رحمت علی اور ٹھیکیدار افضل کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More