نوے جوند کی دُکھی انسانیت کے لئے خدمات قابل قدر ہیں۔ فضل حکیم خان

نوے جوند ری ہیب سنٹر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ نوے جوند کی دکھی انسانیت کے لئے خدمات قابل قدر ہیں۔ منشیات سے پاک صحت مند معاشرے کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے اس لئے ہم سب کو آج اپنے پیارے ملک پاکستان کو نشے کی لعنت سے پاک کرنے کا عزم کرنا ہوگا۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ نوے جوند کی دکھی انسانیت کے لئے خدمات قابل قدر ہیں۔ منشیات سے پاک صحت مند معاشرے کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے اس لئے ہم سب کو آج اپنے پیارے ملک پاکستان کو نشے کی لعنت سے پاک کرنے کا عزم کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پٹھانے مینگورہ میں نوے جوند ری ہیب سنٹر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر نوے جوند کے ڈائریکٹر ریاض حیران،معززین علاقہ اور پی ٹی آئی کے کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ نوے جوند ری ہیب سنٹر نشے میں مبتلا افراد کے علاج کے لئے اپنی نوعیت کا منفرد سنٹر ہے جونشے میں مبتلا لوگوں کی علاج بہترین انداز میں کررہی ہے اور نشے میں مبتلا لوگوں کو معاشرے کیلئے ایک مفید شہری بنا رہے ہیں۔ معاشرہ کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنا اور نوجوان نسل کو اس سے محفوظ بنانا وقت کی اشد ضرورت ہے والدین ماحول پر نظر رکھ کر اپنی نسل کو اس مرض سے محفوظ بناسکتے ہیں ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More