سوات،حکومت کی جانب سے مقرر کردہ آٹے کا کوٹہ ناکافی قرار

فلور ملز مالکان نے آٹا دینے سے انکار کردیا

سوات کے لئے مقرر کردہ آٹے کا کوٹہ فلور ملز نے ناکافی قرار دے دیا،فلور ملز مالکان نے آٹا دینے سے انکار کردیا جس کے بعد ڈیلروں کے پاس آٹا نایاب ہو گیا۔مطلوبہ کوٹہ پچاس ہزار تھیلے ہیں جبکہ یومیہ12ہزار فراہم کئے جا رہے ہیں۔سوات کے فلور ملز مالکان کا کوٹہ سوات کی آبادی کیلئے ناکافی ہے، ڈیمانڈ پچاس ہزار تھیلے روزانہ جبکہ 12000تھیلے دئے جا رہے ہیں۔

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے لئے مقرر کردہ آٹے کا کوٹہ فلور ملز نے ناکافی قرار دے دیا،فلور ملز مالکان نے آٹا دینے سے انکار کردیا جس کے بعد ڈیلروں کے پاس آٹا نایاب ہو گیا۔مطلوبہ کوٹہ پچاس ہزار تھیلے ہیں جبکہ یومیہ12ہزار فراہم کئے جا رہے ہیں۔سوات کے فلور ملز مالکان کا کوٹہ سوات کی آبادی کیلئے ناکافی ہے، ڈیمانڈ پچاس ہزار تھیلے روزانہ جبکہ 12000تھیلے دئے جا رہے ہیں۔

باخبرذرائع کے مطابق سوات کے نو فلور ملوں کو سرکاری کوٹہ میں یومیہ 12000تھیلے آٹا فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ سوات کی آبادی کے لئے پچاس ہزار تھیلوں کی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق فلور ملز مالکان نے آٹا دینے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سے سوات میں آٹے بحران کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور مارکیٹ میں قیمتوں کو بھی برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔ فلور ملزم مالکان نے حکومت سے سوات کا کوٹ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More