سوات، ایک اور چیتے کی آمد،حفاظتی انتظامات شروع

محکمہ جنگلی حیات نے چیتے کو پکڑنےکے لئے اقدامات شروع کردئے

سوات کے علاقے مٹہ میں ایک اور چیتے کی آمد کے بعد محکمہ جنگلی حیات نے حفاظتی انتظامات شروع کر دئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ میں ایک اور چیتے کی آمد کے خبروں کے بعد محکمہ جنگلی حیات نے حفاظتی انتظامات شروع کرتے ہوئے چیتے کو پکڑنے کے لئے ایک بڑا پنجرا نصب کردیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک گن مین کو بھی تعینات کردیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے مٹہ میں ایک اور چیتے کی آمد کے بعد محکمہ جنگلی حیات نے حفاظتی انتظامات شروع کر دئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ میں ایک اور چیتے کی آمد کے خبروں کے بعد محکمہ جنگلی حیات نے حفاظتی انتظامات شروع کرتے ہوئے چیتے کو پکڑنے کے لئے ایک بڑا پنجرا نصب کردیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک گن مین کو بھی تعینات کردیا ہے ۔

محکمہ جنگلی حیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیتے کو نشہ کر کے اُسے جنگل میں چھوڑا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹہ اور دیر کے بارڈر پر چیتے کی آمد کے خبروں کے بعد علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More