ڈپٹی کمشنر سوات کا فلور ملز اور آٹے کے گوداموں کا معائنہ

ڈی سی سوات نے مینگورہ بازار میں آٹے بحران کے حوالے لوگوں سے بات چیت کی

سوات میں ڈپٹی کمشنر کا فلورملوں، آٹا گودام اور بازاروں کا اچانک معائنہ، فلورمل مالکان کو اعلیٰ معیار کا آٹا فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عامر علی شاہ اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر سوات نے متعلقہ حکام اور میڈیا ٹیم کے ہمراہ سوات میں مختلف فلور ملوں کا اچانک معائنہ کیا، آٹے کا معیار اور وزن بھی چیک کیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں ڈپٹی کمشنر کا فلورملوں، آٹا گودام اور بازاروں کا اچانک معائنہ، فلورمل مالکان کو اعلیٰ معیار کا آٹا فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عامر علی شاہ اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر سوات نے متعلقہ حکام اور میڈیا ٹیم کے ہمراہ سوات میں مختلف فلور ملوں کا اچانک معائنہ کیا، آٹے کا معیار اور وزن بھی چیک کیا۔

انہوں نے مل مالکان کو ہدایت کی کہ آٹے کے معیار اور وزن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے سرکاری گندم گودام کا بھی اچانک معائنہ کیا جہاں پر انہیں تفصیلات فراہم کی گئی، ڈپٹی کمشنر سوات نے مینگورہ شہر کے مختلف بازاروں کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر ڈیلران اور شہریوں سے آٹا کے بحران کے حوالے سے معلومات حاصل کی اور کہا کہ سوات میں کسی کو ذخیرہ اندوزی اور گران فروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More