سوات،تندور برادری کا روٹی کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان

سوات میں آٹے کا کوئی بحران نہیں،ڈپٹی کمشنر

تندور برادری کا روٹی کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ،انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی،گزشتہ روز تندو ر ایسوسی ایشن ضلع سوات کے صدر لیاقت علی نے ڈپٹی کمشنر سوات سے ملاقات کی،اس موقع پر اے سی بابوزی عامر علی شاہ،اے اے سی جواد خان،اور محکمہ فوڈ کے افسران بھی موجود تھے۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)تندور برادری کا روٹی کی قیمت نہ بڑھانے کا فیصلہ،انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی،گزشتہ روز تندو ر ایسوسی ایشن ضلع سوات کے صدر لیاقت علی نے ڈپٹی کمشنر سوات سے ملاقات کی،اس موقع پر اے سی بابوزی عامر علی شاہ،اے اے سی جواد خان،اور محکمہ فوڈ کے افسران بھی موجود تھے۔ لیاقت علی خان نے انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں روٹی کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان کیا اور کہا کہ عوام کو اسی قیمت پر روٹی فراہم کریں گے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضاء اسلم نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تعاون بھی اپ لوگوں کے ساتھ ہوگا، سوات میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے اور آپ لوگوں کی ڈیمانڈ سے بھی زیادہ سرکاری نرخ پر آٹا فراہم کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More