کالام کے عمائدین کا روڈ بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں دھرنے کا اعلان

کالام کے عمائدین کا برف کی وجہ سے روڈ بندش کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،مظاہرہ جلوس کی شکل میں مینگورہ نشاط چوک سے روانہ ہوکر پریس کلب کے پہنچ گیا، مظاہرین نے موجودہ حکومت اور اعلیٰ حکام کے خلاف خوب نعرہ بازی کی،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے، واجد علی خان، سجا د باغی، ڈاکٹر خالد محمود، شاہی دوران، سید صادق عزیز باچا، ملک غلام علی، رحمت دین صدیقی، محسن الملک ایڈوکیٹ، محمد سعید، انور سرفراز، گوہر علی پختونیار، محمد نواز

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)کالام کے عمائدین کا برف کی وجہ سے روڈ بندش کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،مظاہرہ جلوس کی شکل میں مینگورہ نشاط چوک سے روانہ ہوکر پریس کلب کے پہنچ گیا، مظاہرین نے موجودہ حکومت اور اعلیٰ حکام کے خلاف خوب نعرہ بازی کی،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے، واجد علی خان، سجا د باغی، ڈاکٹر خالد محمود، شاہی دوران، سید صادق عزیز باچا، ملک غلام علی، رحمت دین صدیقی، محسن الملک ایڈوکیٹ، محمد سعید، انور سرفراز، گوہر علی پختونیار، محمد نواز اور دیگر نے مطالبہ کیاہے کہ کالام سے آگے کئی علاقوں کا سترہ کلومیٹر روڈ پچھلے دوہفتوں سے بند ہے جس سے بیس ہزارسے زائد لوگ محصور ہوچکے ہیں۔

علاقے میں خوراکی اجناس کی قلت پیدا ہوچکی ہے، مریضوں کو اسپتالوں میں نہیں لے جاسکتے، وزیراعلی ذاتی طورپر نوٹس لے کر علاقے کے سڑکوں کو برف سے صاف کریں، اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو سوات کالام روڈ پر دھرنا دیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More