سوات میں آٹے کا کوئی بحران نہیں،لوگ افواہوں پر کان نہ دھرے،فضل حکیم

ایم پی اے فضل حکیم نے مینگورہ بازار کا دورہ

پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں آٹے کا کوئی بحران نہیں، تمام اضلاع میں گندم وافرمقدارمیں موجود ہے عوام سے درخواست ہے کہ جعلی پروپیگنڈے اور افواہوں پر کان نہ دھریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ شہر سمیت دیگر علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں آٹے کا کوئی بحران نہیں، تمام اضلاع میں گندم وافرمقدارمیں موجود ہے عوام سے درخواست ہے کہ جعلی پروپیگنڈے اور افواہوں پر کان نہ دھریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ شہر سمیت دیگر علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر ڈی ایف سی جواد علی،اے سی بابوزئی عامر علی شاہ،ڈی ایس پی دیدار غنی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ انہوں نے مختلف ملوں، بازاروں اور گوداموں کا دورہ کیا اور کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع، سوات میں 45 دن،بونیر30،شانگلہ24،دیر لوئر25،دیر اپر34،چترال52 اور ملاکنڈ میں 53 دن تک کا سٹاک موجود ہے ۔جو عوام کی ضرورت پورا کر سکتی ہے جبکہ روزانہ کے بنیاد پر عوام کی سہولت کیلئے وافر مقدار میں آٹا مہیا کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن بھر کی تمام آٹا ڈیلروں کی ایک فہرست کمشنر ملاکنڈڈویژن کے نگرانی میں بنائی گئی ہے جس پر روزانہ کڑی نظر رکھی جارہی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حالات کا سامنا نہ ہو۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More