راولپنڈی: کالج طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت

ملزم قیصر 2018 میں سیکنڈ ائیر کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے فرار ہو گیا تھا

مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان شیخ نے سیکنڈ ائیر کی طالبہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم قیصر کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)راولپنڈی کی مقامی عدالت نے سیکنڈ ائیر کی طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ پنجاب پولیس کے مطابق ملزم قیصر 2018 میں سیکنڈ ائیر کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے فرار ہو گیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان شیخ نے سیکنڈ ائیر کی طالبہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم قیصر کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More