سوات امن جرگہ نے معصوم بچی کے قاتلوں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا

جس وکیل نے ملزمان کی وکالت کی ان کے خلاف احتجاج کریں گے،امن جرگہ

امن جرگہ سوات نے نوشہرہ میں معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے درندے کو سرعام پھانسی دینے کے لئے نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں سیاسی جماعتوں کے قائدین، ورکروں اور سماجی کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔جلسہ سے امن جرگہ سوات کے عہدیداروں سمیت سابق صوبائی وزیر واجد علی خان، جماعت اسلامی کے رہنما اختر علی خان، پختونخوا میپ کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود خالد، امن جرگہ کے چیئرمین ملاکنڈ ڈویژن رحمت دین صدیقی، ضلعی صدر ملک غلام علی خان، ڈویژنل ترجمان گوہر علی پختونیار، عبدالوہاب، عبداللہ یوسفزئی اور دیگر نے خطاب کیا،

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) امن جرگہ سوات نے نوشہرہ میں معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے درندے کو سرعام پھانسی دینے کے لئے نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں سیاسی جماعتوں کے قائدین، ورکروں اور سماجی کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔جلسہ سے امن جرگہ سوات کے عہدیداروں سمیت سابق صوبائی وزیر واجد علی خان، جماعت اسلامی کے رہنما اختر علی خان، پختونخوا میپ کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود خالد، امن جرگہ کے چیئرمین ملاکنڈ ڈویژن رحمت دین صدیقی، ضلعی صدر ملک غلام علی خان، ڈویژنل ترجمان گوہر علی پختونیار، عبدالوہاب، عبداللہ یوسفزئی اور دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہاکہ پھول جیسی بچی کو درندوں نے حوس کا نشانہ بنا کر قتل کر ڈالا اور اس واقعے ین پوری قوم کو رُلا دیا ہے۔ اس قسم کے درندے کسی رحم کے قابل نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی وکیل نے گرفتار ہونے والے درندے کی نمائندگی کی تو اس کے خلاف بھی احتجاج کریں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندان کے لئے پیکج کا اعلان کریں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندوں کو سرعام اور فوری پھانسی دینے کے لئے قانون سازی کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More