وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے ملاقات، آئی جی کی فوری تبدیلی کا مطالبہ

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سندھ کی ون آن ملاقات ہوئی

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا اور کلیم امام کی فوری تبدیلی کا بھی مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو سندھ کابینہ کے فیصلوں اور تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اختلافات اور غیر یقیبی صورتحال سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ کے لیے زیرغور افسران میں کسی ایک کو تعینات کرنے پر اتفاق کر لیا ہے

کراچی (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان مختصر دورے پر کراچی پہنچے ہیں جہاں کی ملاقاتیں جاری ہیں۔ کراچی آمد پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا جس کے بعد وزیراعظم گورنر ہاؤس روانہ ہوگئے۔ وزیر اعظم عمران خان کی گورنر ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سندھ کی ون آن ملاقات ہوئی جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور آئی جی سندھ کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا اور کلیم امام کی فوری تبدیلی کا بھی مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو سندھ کابینہ کے فیصلوں اور تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اختلافات اور غیر یقیبی صورتحال سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ کے لیے زیرغور افسران میں کسی ایک کو تعینات کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہناہ ہے کہ دورے کے دوران وزیر اعظم کو کراچی پیکیج سمیت وفاقی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ عمران خان گورنر ہاؤس میں کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو قرض دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے عمران خان کے دورے میں ناراض متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم نے بھی تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ملاقات کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی خواہش ہے کے وزیر اعظم بہادر آباد آئیں اور ایم کیو ایم قیادت نے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں بھی اس خواہش کا اظہار کیا تھا۔ دوسری جانب ترجمان گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سردار عبدالرحیم کا کہنا ہے وزیر اعظم کنگری ہاؤس میں جی ڈی اے کے سربراہ پیرپگارا سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق عمران خان شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More