محمود خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے،فضل حکیم

عمران خان نے روایتی سیاست کا خاتمہ کردیا ہے،ایم پی اے

ڈیڈیک کمیٹی کے چیر مین فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے روایتی سیاست کا خاتمہ کیا ہے اور ملاکنڈ ڈویژن کی تاریخ میں ایک عام طبقے کے شخصیت کو وزیر اعلی منتخب کرکے ملاکنڈ ڈویژن سمیت پورے صوبے میں پی ٹی ائی کے گراف کو بلند اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ چائے کے پیالے میں طوفان تھا جو مکمل طور پر ٹل گیا ہے اور اس قسم کی خبریں چند لوگ اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت وزیر اعلی محمود خان پورے صوبے کیلئے جو گراں قدر اقدامات سرانجام دے رہے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ڈیڈیک کمیٹی کے چیر مین فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے روایتی سیاست کا خاتمہ کیا ہے اور ملاکنڈ ڈویژن کی تاریخ میں ایک عام طبقے کے شخصیت کو وزیر اعلی منتخب کرکے ملاکنڈ ڈویژن سمیت پورے صوبے میں پی ٹی ائی کے گراف کو بلند اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ چائے کے پیالے میں طوفان تھا جو مکمل طور پر ٹل گیا ہے اور اس قسم کی خبریں چند لوگ اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت وزیر اعلی محمود خان پورے صوبے کیلئے جو گراں قدر اقدامات سرانجام دے رہے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں،جس میں فاٹا میں اصلاحات سمیت وہاں پر امن کی بحالی،صوبہ بھر میں امن کیلئے گراں قدر اقدامات اور چند ماہ میں فاٹا میں پر امن طور پر انتخابات کا انعقاد کچھ مفاد پرستوں سے نہیں دیکھا جا رہا۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن سمیت پورے صوبے کے عوام عمران خان اور محمود خان کے ساتھ ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More