لکی مروت میں پولیس مقابلہ؛ 14 افراد کے قتل کا ملزم 3 ساتھیوں سمیت ہلاک

لکی مروت کے تھانہ غزنی خیل کی حدود میں واقع پہاڑی سلسلے میں پولیس نے اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے، ہلاک افراد کی شناخت انعام مروت، مرسلین اور بلقیاز کے نام سے ہوئی ہے جب کہ خاتون بلقیاز کی بہن ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انعام مروت نے چند ماہ قبل ٹانک کے قریب ایک مسافر کوچ اور موٹر سائیکل پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ انعام مروت ٹانک پولیس کو درجنوں دیگر مقدمات میں بھی مطلوب تھا اور صوبائی حکومت نے اس کے سر کی قیمت مقرر کررکھی تھی

لکی مروت(ویب ڈیسک)پہاڑخیل پکہ میں پولیس مقابلے کے دوران 14 افراد کے قتل کا اشتہاری ملزم اپنے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لکی مروت کے تھانہ غزنی خیل کی حدود میں واقع پہاڑی سلسلے میں پولیس نے اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 ملزمان ہلاک جب کہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے، ہلاک افراد کی شناخت انعام مروت، مرسلین اور بلقیاز کے نام سے ہوئی ہے جب کہ خاتون بلقیاز کی بہن ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انعام مروت نے چند ماہ قبل ٹانک کے قریب ایک مسافر کوچ اور موٹر سائیکل پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ انعام مروت ٹانک پولیس کو درجنوں دیگر مقدمات میں بھی مطلوب تھا اور صوبائی حکومت نے اس کے سر کی قیمت مقرر کررکھی تھی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More