مہنگائی پر مجھے مس گائیڈ کیا جا رہا ہے: وزیراعظم معاشی ٹیم پر برہم

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے معاشی ٹیم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کنٹرول نہیں ہو رہی

معاشی ٹیم میں شامل رزاق داؤد، حماد اظہر، حفیظ شیخ، اسد عمر سمیت پانچ وزراء بیٹھیں اور مطمئن کریں کہ مہنگائی کیوں بڑھ رہی ہے۔ خیال رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت تحریک انصاف کی حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں ق لیگ اور ایم کیو ایم بھی ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ملک میں مہنگائی بڑھنے کے معاملے پر معاشی ٹیم پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے معاشی ٹیم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کنٹرول نہیں ہو رہی، اور مجھے اس معاملے پر مِس گائیڈ کیا جا رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ معاشی ٹیم میں شامل رزاق داؤد، حماد اظہر، حفیظ شیخ، اسد عمر سمیت پانچ وزراء بیٹھیں اور مطمئن کریں کہ مہنگائی کیوں بڑھ رہی ہے۔ خیال رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت تحریک انصاف کی حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں ق لیگ اور ایم کیو ایم بھی ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...