چین،چار پاکستانی طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق
کانفیڈینشل ہونے کے ناطے ہم اُن طلبہ کے نام نہیں بتا رہے
چین میں تمام پاکستانی طلبہ سے پاکستانی سفارت خانے کا عملہ مستقل رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں 40 ہزار پاکستانی ہیں اور تقریباً 6 کروڑ آبادی والے ووہان شہر میں 500 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ ان کا بتانا تھا کہ چینی حکومت نے ووہان میں آمدورفت پر پابندی عائد کر دی ہے، اس ایک پابندی کہ وجہ سے چین نے پوری دنیا کو کورونا وائرس سے محفوظ کر لیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ چین سے باہر جاتے وقت سفر شروع کرنے سے پہلے کورونا وائرس کے لیے اسکریننگ کی جاتی ہے۔