لیجنڈ بلے باز ہاشم آملہ پشاور زلمی سے منسلک

نوبی افریقا کے بیٹنگ لیجنڈ ہاشم آملہ نے پی ایس ایل فائیو کے لیے بطور بیٹنگ مینٹور زلمی سے معاہدہ کر لیا ہے۔

زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ہاشم آملہ کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ڈگ آؤٹ میں موجودگی سے نئے ٹیلنٹ کو بہت فائدہ ہو گا اور کھلاڑیوں کو بیٹنگ کے گُر سیکھنے کو ملیں گے۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ ہاشم آملہ لیجنڈ بلے باز اور دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہیں، انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہاشم آملہ نے 124 ٹیسٹ، 181
ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی۔

پشاور(ویب ڈیسک)پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں شامل فرنچائزز اپنے اسٹاف  اور ٹیموں کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے چاہنے والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ جنوبی افریقا کے بیٹنگ لیجنڈ ہاشم آملہ نے پی ایس ایل فائیو کے لیے بطور بیٹنگ مینٹور زلمی سے معاہدہ کر لیا ہے۔ زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ہاشم آملہ کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ڈگ آؤٹ میں موجودگی سے نئے ٹیلنٹ کو بہت فائدہ ہو گا اور کھلاڑیوں کو بیٹنگ کے گُر سیکھنے کو ملیں گے۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ ہاشم آملہ لیجنڈ بلے باز اور دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہیں، انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہاشم آملہ نے 124 ٹیسٹ، 181
ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی۔
ہاشم آملہ پاکستان سپر لیگ کے پلیئرز ڈرافٹ میں بطور پلاٹینئم پلیئر بھی رجسٹرڈ ہوئے تھے تاہم ڈرافٹ میں کسی ٹیم نے انہیں منتخب نہیں کیا۔ پشاور زلمی کے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ ہاشم آملہ کا پشاور زلمی سے منسلک ہونا باعث خوشی ہے، زلمی ہر سال پی ایس ایل میں نوجوان کرکٹرز کو بڑے کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور ہاشم آملہ موجودگی سے جہاں بلے بازوں کو فائدہ ہو گا وہیں ہمارے نوجوان کرکٹرز کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More