اسلام آباد، برطرف وزراء کی وزیراعظم سے ملاقات، محمود خان ہنگامی طور پر طلب

وزیراعلیٰ محمود خان نے تمام سرکاری معاملات ترک کردیں

وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی طور پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو طلب کر لیا۔ محمود خان نے اپنی ساری سرکاری مصروفیات ترک کردیں۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کو فوری طور پر اسلام آنے کی ہدایت کی ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی طور پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو طلب کر لیا۔ محمود خان نے اپنی ساری سرکاری مصروفیات ترک کردیں۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کو فوری طور پر اسلام آنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے اپنی تمام تر سرکاری مصروفیات کو ترک کردیا ہے اور کل وہ وزیراعظم عمران خان سے ملنے ان کے گھر بنی گالہ جائیں گے جہاں وہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے۔اس حوالے سے خیبر پختونخواہ کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزی کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ واضح کہا نہیں جا سکتا ہے کہ محمود خان کو کیوں طلب کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی ملاقات برطرف وزراء خیبرپختونخواہ عاطف خان اور شہرام ترکئی سے ہوئی تھی۔ اس ملاقات میں دونوں سابق وزراء نے وزیراعظم کو محمود خان سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

انھوں نے بتایا تھا کہ ان کو وزیراعلیٰ محمود خان کی تقرری سے کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ ان کی تقرری خود وزیراعظم نے کی تھی۔ انھوں نے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم کی طرف سے دی گئی تمام ذ مہ داریوں کو پورا کریں گے۔ دونوں وزراء نے محمود خان سے متعلق ساری معلومات عمران خان کو مہیا کر دی تھی۔ اس ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائیگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More