اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے والے فلسطینیوں پر حملہ

حملے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جب کہ تین افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔

اسرائیلی پولیس مسجد اقصیٰ میں زبردستی گھسی اور نمازیوں پر ربر کی گولیاں برسائیں۔ فلسطین کی صورتحال مانیٹر کرنے والی اسلامی وقف آرگنائزیشن نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ یہ مسلسل تیسرا جمعہ ہے جب اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں صبح نماز کے وقت بعد نمازیوں پر حملہ کیا۔ اسرائیلی پولیس کی بربریت کے وقت ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کررہے تھے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسرائیلی پولیس  نے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کردیا۔ مشرق وسطیٰ کی خبر رساں  ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجدِ اقصیٰ میں نماز ادا کرنے والے فلسطینیوں پر ربر کی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جب کہ تین افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس مسجد اقصیٰ میں زبردستی گھسی اور نمازیوں پر ربر کی گولیاں برسائیں۔ فلسطین کی صورتحال مانیٹر کرنے والی اسلامی وقف آرگنائزیشن نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ یہ مسلسل تیسرا جمعہ ہے جب اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں صبح نماز کے وقت بعد نمازیوں پر حملہ کیا۔ اسرائیلی پولیس کی بربریت کے وقت ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کررہے تھے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More