سوات میں کرونا وائرس کا مشتبہ مریض، ڈپٹی کمشنر نے تردید کردی

سیدو شریف اسپتال میں اس حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا گیا

سوات میں کرونا وائرس کا مشتبہ مریض سیدو شریف اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز سوات کے سیدو شریف اسپتال کے میڈیکل اے وارڈ میں کرونا وائرس کا مشتبہ مریض 25 سالہ یاسر سکنہ اوڈیگرام داخل کرایا گیا ہے ۔ محمد یاسر کو آئسولیٹڈ رکھا گیا ہے اور اُس کے مرض کی تشخیص کی جا رہی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ مریض ایک انجینئر ہے اور چائنہ میں آتا جاتا رہتا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں کرونا وائرس کا مشتبہ مریض سیدو شریف اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز سوات کے سیدو شریف اسپتال کے میڈیکل اے وارڈ میں کرونا وائرس کا مشتبہ مریض 25 سالہ یاسر سکنہ اوڈیگرام داخل کرایا گیا ہے ۔ محمد یاسر کو آئسولیٹڈ رکھا گیا ہے اور اُس کے مرض کی تشخیص کی جا رہی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ مریض ایک انجینئر ہے اور چائنہ میں آتا جاتا رہتا ہے ۔

جب چائنہ میں وائرس کا پھیلنا شروع ہوا تو اسی وقت وہ وہاں سے سوات آیا تھا۔ اس حوالے سے سیدو شریف اسپتال میں ایک اہم اجلاس بھی بلایا گیا تھا جس میں مشتبہ مریض کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی اور کیس کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ہدایات جاری کی گئی کہ سیدو شریف اسپتال میں دس آئسولیٹڈ وارڈز قائم کئے جائیں جبکہ اس کے لئے الگ عملہ کا بھی انتظام کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ متعلقہ اسٹاف کے لئے حفاظتی کٹس اور آلات کا بندوبست کیا جائے ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے ویڈیو بیان بھی جاری کیا اور کہا ہے کہ سوات میں کرونا وائرس کا کوئی بھی مریض یا متشبہ مریض نہیں ہے ۔ اسپتال میں جو داخل ہوا ہے اُسے عمومی نزلہ زکام ہے اور اس کے لئے دی جانے والی ادویات کام نہیں کر رہی جس کی وجہ سے ہم نے اُسے مزید تشخیص اور تفصیلی جائزہ کے لئے الگ وارڈ میں رکھا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے مزید کہا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کو احکامات بھی جاری کئے جا چکے ہیں کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More