سربراہ پاک بحریہ کو انڈونیشیا کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز سے نوازا گیا

نیول چیف نے مختلف فوجی تنصیبات کا دورہ بھی کیا اور انڈونیشین میرینز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی

جکارتہ میں نیول ہیڈ کوارٹرز اور میرین بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر امیرالبحر کا شاندار استقبال کیا گیا، نیول چیف کو گارڈ آف آنرز پیش کیے گئے

 اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا انڈونیشیا کا سرکاری دورہ، نیول چیف کو اعلیٰ ترین تمغے سے نوازاگیا، نیول چیف نے مختلف فوجی تنصیبات کا دورہ بھی کیا اور انڈونیشین میرینز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جکارتہ میں نیول ہیڈ کوارٹرز اور میرین بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر امیرالبحر کا شاندار استقبال کیا گیا، نیول چیف کو گارڈ آف آنرز پیش کیے گئے،

 

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو انڈونیشیا کے اعلی ترین فوجی اعزاز بنتنگ جالا سینا اوتاما سے نوازا گیاہے۔ ترجمان کاکہناہے کہ امیر البحر نے انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع، انڈونیشین نیوی کے سربراہ اور کمانڈانٹ آف میرین کور سے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا،نیول چیف نے مختلف فوجی تنصیبات کا دورہ بھی کیا اور انڈونیشین میرینز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ ترجمان کاکہناہے کہ نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More