ترکی اور پاکستان میں دہری شہریت معاہدہ زیر غور

پاکستانی وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد اور انقرہ کی حکومتیں اپنے شہریوں کے لیے دہری شہریت فراہم کرنے کے ایک معاہدے پر کام کر رہے ہیں،

معاہدہ طے پانے کی صورت میں پاکستان اور ترکی کے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ اسلام آباد حکومت نے گزشتہ برس ترک شہریوں کو ویزا فری انٹری کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ترک نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق معاہدے پر کام ہو رہا ہے۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ترکی اور پاکستان کے مابین دہری شہریت کا معاہدہ زیر غور ہے۔ پاکستانی وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد اور انقرہ کی حکومتیں اپنے شہریوں کے لیے دہری شہریت فراہم کرنے کے ایک معاہدے پر کام کر رہے ہیں، معاہدہ طے پانے کی صورت میں پاکستان اور ترکی کے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ اسلام آباد حکومت نے گزشتہ برس ترک شہریوں کو ویزا فری انٹری کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ترک نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق معاہدے پر کام ہو رہا ہے۔

پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ اور پاکستان میں تعینات ترک سفیر احسان مصطفی یورداکول کے مابین رواں ہفتے ملاقات میں دہری شہریت کے معاملے پر باقاعدہ گفتگو کی گئی۔ ترک سفیر نے تجویزدی کہ معاہدہ طے کرنا چاہیے۔ وزارت داخلہ کے مطابق، ’’ تجویز کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اس حوالے سے معاہدے کا ایک مسودہ زیر غور ہے اور وزارت خارجہ بھی اس سے آگاہ ہے۔ امید ہے کہ اس ضمن میں جلد ہی کوئی باہمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔‘‘ ترک سفیر کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان صویلو ممکنہ طور پر فروری میں پاکستان کا دورہ کریں گے اور اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کر کے باہمی منصوبوں کو حتمی شکل دیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More