کورونا وائرس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ
محکمہ بحالی و آباد کاری خیبر پختونخوا کی جانب سے کورونا وائرس کے پیشِ نظر ایمرجنسی کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے
وفاقی وزارت صحت سے موصول احکامات کی روشنی میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے چین سے بِلاروک ٹوک مسافروں کا آنا جا نا رہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ متعلقہ ادارے احتیاطی تدابیر سمیت تمام تر ممکنہ اقدامات کو فوری یقینی بنائیں۔ اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا میں ممکنہ کورونا وائرس کو روکنے اور اس پر قابو پانے کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔