ای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ایک بار پھر مؤخر کردیا

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا

گیس کی قیمتوں میں اضافہ جلدی بازی میں نہیں کریں گے، قیمتوں میں تجاویز کو مزید بہتر بنایا جائے اور عوام کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بچانے کی تجاویز دی جائیں۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا متبادل بھی دیا جائے۔ دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت اطلاعات میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے قیام کی منظوری دے دی اور وزارت اطلاعات کو اپنے وسائل سے ڈیجیٹل میڈیا ونگ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ایک بار پھر مؤخر کردیا۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کو ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا۔ مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ جلدی بازی میں نہیں کریں گے، قیمتوں میں تجاویز کو مزید بہتر بنایا جائے اور عوام کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بچانے کی تجاویز دی جائیں۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا متبادل بھی دیا جائے۔ دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت اطلاعات میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے قیام کی منظوری دے دی اور وزارت اطلاعات کو اپنے وسائل سے ڈیجیٹل میڈیا ونگ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More