ملائیشیا میں مسلم ممالک کی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا افسوس ہے: وزیراعظم
مسلم امہ کو درپیش چیلنجز کے لیے دونوں ممالک مل کر کام کریں گے،ملائیشین وزیراعظم
پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کےتبادلے کا معاہدہ ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ملائیشین وزیر قانون نے معاہدے پر دستخط کیے۔ وزیراعظم اور مہاتیر محمد کے درمیان ون آن ون بھی ملاقات ہوئی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان سے باہمی تعاون سے متعلق جامع مذاکرات ہوئے ہیں، تمام سطح پر وفود کے تبادلوں اور دوروں پر اتفاق کیا گیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کااعادہ کیا گیا۔