کشمیر ہمارا ہے اور اِسے حاصل کر کے رہیں گے،فضل حکیم خان

وزیراعظم عمران خان سفیر بن کر دنیا بھر میں کشمیر کا مقدمہ لڑرہے ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کا تحفظ ہر پاکستانی کا فرض ہے، چیئرمین ڈیڈک

پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے صدرو چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفز ئی نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی روح کا لازم و ملزوم حصہ ہے ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں مقبوضہ وادی میں کشمیری مسلسل 6 ماہ سے کرفیو میں زندگی گزار رہے ہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا دیکھ رہی ہے جبکہ کشمیر میں ظلم کے باوجودبھی ایک ہی نعرہ ہے وہ پاکستانی ہیں۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے صدرو چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفز ئی نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی روح کا لازم و ملزوم حصہ ہے ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں مقبوضہ وادی میں کشمیری مسلسل 6 ماہ سے کرفیو میں زندگی گزار رہے ہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا دیکھ رہی ہے جبکہ کشمیر میں ظلم کے باوجودبھی ایک ہی نعرہ ہے وہ پاکستانی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سفیر بن کر دنیا بھر میں کشمیر کا مقدمہ لڑرہے ہیں پاکستانی قوم بھی ہر فورم،الیکٹرانک،پرنٹ میڈیااور سوشل میڈیا پر بھی مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدستور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کا تحفظ ہر پاکستانی کا فرض ہے کشمیر پاکستان کا تھا ہے اور ہم اسے حاصل کر کے رہیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More