کمشنر ملاکنڈ کا تمام غیر قانونی بل بورڈز ہٹانے کی ہدایت

ملاکنڈ ڈویژن کی خوبصورتی سے متعلق ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس، لوگوں کو ہر قسم کی سہولیات میں آسانیاں پیدا کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی

مشنر ملاکنڈ دویژن ریاض خان محسود نے تمام ڈپٹی کمشنر زکو سختی سے ہدایت کی ہے کہ ایک ہفتے میں ملاکنڈڈویژن کے تمام سرکاری و غیر سرکاری جگہوں سے غیر قانونی بل بورڈز ہٹائے جائیں، تمام سرکاری دفاتر اور عمارتوں پر یکساں سائن بورڈز کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے اور ساتھ ساتھ بازاروں اور مارکیٹوں کے دکانوں میں ایک کلر بورڈ یکساں سائز کی تنصیب کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے تاکہ لوگوں کو ہر قسم کی سہولیات میں آسانیاں پیدا ہو

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ دویژن ریاض خان محسود نے تمام ڈپٹی کمشنر زکو سختی سے ہدایت کی ہے کہ ایک ہفتے میں ملاکنڈڈویژن کے تمام سرکاری و غیر سرکاری جگہوں سے غیر قانونی بل بورڈز ہٹائے جائیں، تمام سرکاری دفاتر اور عمارتوں پر یکساں سائن بورڈز کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے اور ساتھ ساتھ بازاروں اور مارکیٹوں کے دکانوں میں ایک کلر بورڈ یکساں سائز کی تنصیب کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے تاکہ لوگوں کو ہر قسم کی سہولیات میں آسانیاں پیدا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کی خوبصورتی ہماری اولین ترجیح ہے جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیر صدارت منگل کے روزسیدو شریف سوات میں ملاکنڈ ڈویژن کے خوبصورتی سے متعلق اقدامات کیلئے اعلی سطح اجلاس منعقد ہو ا جس میں ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آیاز خان،ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کے علاوہ ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنر ز،ٹی ایم اوزا ور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کی خوبصورتی کے حوالے سے پلان کا جائزہ لیا گیا تمام ڈپٹی کمشنر ز نے اپنے اپنے اضلاع کی کارکردگی اور آئندہ پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا عملی کام کی ضرورت ہے جب ہمارے ارادے بڑے ہونگے تو علاقے کی خدمت میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں میرٹ وانصاف سے کام کرنا ہوگا کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہئے سرکاری دفاتر،سرکاری افسران و اہلکاران سے لے کرپبلک پراپرٹی

اور عام شہریوں کو ایک قانون سے دیکھنا اور پرکھنا ہو گا ورنہ ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More