سوات میں پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل

ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت اجلاس، ضلع بھر میں مہم کے دوران 4لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیوسے بچاؤ قطرے پلائے جائیں گے۔

ضلع سوات میں 17 تا 21 فروری2020کو شروع ہو نے والی پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ضلع بھر میں مہم کے دوران 263690 گھرانوں میں موجود 464058 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ضلع سوات میں 17 تا 21 فروری2020کو شروع ہو نے والی پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ضلع بھر میں مہم کے دوران 263690 گھرانوں میں موجود 464058 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس حوالے سے منگل کے روز ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر محمد اکرم شاہ، کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر لیاقت علی، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر انور جمال، تعلیم، صحت، پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی سی سوات کو مہم کے بارے میں پریزنٹیشن کے ذریعے آگاہ کیاگیا۔ اجلاس میں تمام انتظامی امور پر تفصیلی غور و غوض بھی کیا گیا اور ان کو قطعی شکل دے دی گئی۔ یہ قومی انسداد پولیو مہم ہے جو کہ بیک وقت پورے ملک میں منعقد ہوگی۔آنے والے مہم کے لیے 353 ایریا انچارج اور 77 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی 1632 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں. جو مجموعی طور پر 464068 پچوں کو گھر گھر جاکرپولیو سے بچاؤ کے ویکسین پلائیں گے.

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More