کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: وزیراعظم آزاد کشمیر

آج کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے، آج پور ی قوم اور ادارے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں

راجا فاروق حیدر نے کہا کہ پاکستان مشکلات کے باوجود کشمیریوں کی مدد کر رہا ہے جس پر پوری پاکستانی قوم کے شکر گزار ہیں، یقین دلاتے ہیں کہ کشمیر میں پاکستان کا پرچم کبھی نیچے نہیں گرنے دیں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، اہم ایشوز پر ہمیں قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنا دامن کھولیں اور قومی اتفاق رائے پیدا کریں، کشمیر کے معاملے پر ہم پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔

آزاد کشمیر(ویب ڈیسک)وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنا دامن کھولیں اور پاکستان میں اتفاق رائے پیدا کریں۔ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ آج کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے، آج پور ی قوم اور ادارے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ راجا فاروق حیدر نے کہا کہ پاکستان مشکلات کے باوجود کشمیریوں کی مدد کر رہا ہے جس پر پوری پاکستانی قوم کے شکر گزار ہیں، یقین دلاتے ہیں کہ کشمیر میں پاکستان کا پرچم کبھی نیچے نہیں گرنے دیں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، اہم ایشوز پر ہمیں قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنا دامن کھولیں اور قومی اتفاق رائے پیدا کریں، کشمیر کے معاملے پر ہم پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More