سواستو ادبی سوسائٹی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے واک کا انعقاد

کشمیرکی ازادی کے حوالے سے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے گئے

سوات یونیورسٹی میں سواستو ادبی سوسائٹی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کے دوران طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے بینرز اٹھائے گئے تھے۔ کشمیرکی ازادی کے حوالے سے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے گئے، تقریب کے مہمان خصوصی یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان تھے۔

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات یونیورسٹی میں سواستو ادبی سوسائٹی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کے دوران طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے بینرز اٹھائے گئے تھے۔ کشمیرکی ازادی کے حوالے سے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے گئے، تقریب کے مہمان خصوصی یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان تھے۔

تقریب میں ڈاکٹر حسن شیر، اساتذہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سواستو ادبی سوسائٹی کے آرگنائزر ڈاکٹر محمد اسرار نے شرکاء کو کشمیر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ تقریب سے مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، اس مشکل وقت میں مقبوضہ کشمیر کے ماں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان کے نوجوان کشمیروں کے ساتھ ہر قسم مدد جاری رکھے گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More