صحافیوں کے ساتھ کئے گئے وعدے جلد پورے ہوں گے،وزیراعلیٰ

سوات پریس کلب کے کابینہ کی حلف برداری تقریب پشاور میں منعقد ہوئی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صحافیوں کیساتھ کئے گئے وعدے اور اعلانات پورے کر رہی ہے، صحافت حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے۔ پورے نظام میں اصلاحات اور بہتر حکمرانی کے حوالے سے پی ٹی آئی کے وژن اور نظریے پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں سوات پریس کلب، گورننگ باڈی اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب کابینہ اراکین سے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ اس موقع پر سوات پریس کلب کے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صحافیوں کیساتھ کئے گئے وعدے اور اعلانات پورے کر رہی ہے، صحافت حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے۔ پورے نظام میں اصلاحات اور بہتر حکمرانی کے حوالے سے پی ٹی آئی کے وژن اور نظریے پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں سوات پریس کلب، گورننگ باڈی اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب کابینہ اراکین سے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد د عالم نے صحافیوں کے مسایل کے حوالے سے گفتگو کی اور سپاس نامہ پیش کیا،وزیراعلیٰ کے مشیر برائے قبائلی اضلاع اجمل وزیر، وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ، ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین سوات فضل حکیم خان، کابینہ کے عہدیداران و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نو منتخب اراکین اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کریں گے اور اپنی برادری اور معاشرے کے مسائل کے حل میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے صحافیوں کی بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ہیں اور مزید بھی بہت کچھ کرنا چاہتی ہیں۔ صحافت سیاست کا اہم ستون ہے، جس کے بغیر کوئی بھی حکومت اچھے طریقے سے نہیں چل سکتی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحافی مثبت تنقید کریں ہم خوش آمدید کہیں گے، نظام میں کمزوریوں کی نشاندہی کرے ہم اصلاح کریں گے، تاہم اس کیساتھ ساتھ حکومت کے عوامی فلاح میں اٹھائے گئے اقدامات اور کاوشوں کو بھی اجاگر کریں تاکہ عوام ان اقدامات سے بھر پور انداز میں استفادہ کر سکیں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر سوات پریس کلب، سوات یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کے تمام جائز مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ سوات پریس کلب اور سوات بیسڈ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے سوات کے صحافیوں کے لئے میڈیا کالونی کے قیام کو ممکن بنایا ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ دریں اثناؤزیراعلیٰ نے دنیا نیوز کے سوات بیسڈ بیورو چیف سلیم اطہر کے والد کے وفات پر تعزیت اور دعا بھی کی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More