مخالفین نے ہمارے معاوضے پر سٹے آرڈر لے لیا ہے،شوکت علی

ایم پی اے پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں،پریس کانفرنس سے خطاب

مٹلتان کے رہائشی دویتیم بھائیوں نے ڈیم کیلئے دی گئی زمین کے معاؤضہ دلانے اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کردی،ڈیم کیلئے اراضی دی دیگرمالکان کو معاؤضہ ملا مگر ہمارے مخالفین نے ہماری رقم پر سٹے لے لیا جبکہ دوسری جانب مقامی ایم پی اے پر بے بنیاد الزامات بھی لگادئے۔اس سلسلے میں تحقیقات بھی کی جائیں،اس حوالے سے مٹلتان دورگاہ کے رہائشی دو بھائیوں شوکت علی اور انورعلی نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ڈیم کیلئے ہم سے جو اراضی لی گئی تھی حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق آباد زمین کا دس او ربنجر

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)مٹلتان کے رہائشی دویتیم بھائیوں نے ڈیم کیلئے دی گئی زمین کے معاؤضہ دلانے اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کردی،ڈیم کیلئے اراضی دی دیگرمالکان کو معاؤضہ ملا مگر ہمارے مخالفین نے ہماری رقم پر سٹے لے لیا جبکہ دوسری جانب مقامی ایم پی اے پر بے بنیاد الزامات بھی لگادئے۔اس سلسلے میں تحقیقات بھی کی جائیں۔

اس حوالے سے مٹلتان دورگاہ کے رہائشی دو بھائیوں شوکت علی اور انورعلی نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ڈیم کیلئے ہم سے جو اراضی لی گئی تھی حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق آباد زمین کا دس او ربنجر زمین کیلئے پانچ لاکھ کا معاؤضہ دیا تاہم عبدالحکیم وغیرہ نے چند دن قبل پریس کانفرنس کے ذریعے معاؤضے نہ ملنے سمیت ایم پی اے پر الزامات بھی لگادئے جن میں کسی قسم کی حقیقت نہیں،انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنی آبائی اوردیت میں ملنے والی اراضی ڈیم کیلئے دی جس پر عبدالحکیم وغیرہ نے جھوٹا دعویٰ کیا جبکہ ہمیں دھمکیاں بھی دے رہاہے۔

مخالفین کا مقصد ہماری زمین ہتھیانے سمیت ہمارا معاؤضہ ہڑپ کرنا بھی ہے اوراس مقصد کیلئے وہ ہمیں دھمکیاں دے رہاہے،انہوں نے کہاکہ زمین پر ہمارا کیس بھی چل رہاہے لہٰذہ حکومت اوردیگر ذمہ دار حکام ہمیں انصاف اورتحفظ فراہم کرکے مخالفین کیخلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More