تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد

مظاہرین جلوس کی شکل میں مینگورہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے سوات پریس کلب پہنچ گئے

تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی و مظاہرہ،مظاہرین جلوس کی شکل میں مینگورہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے سوات پریس کلب پہنچ گئے، جہاں پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے مختلف قسم کے نعرے درج تھے۔

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی و مظاہرہ،مظاہرین جلوس کی شکل میں مینگورہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے سوات پریس کلب پہنچ گئے، جہاں پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے مختلف قسم کے نعرے درج تھے۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک ملاکنڈ ڈویژن کے امیر علامہ محمد رضا خان، ضلعی ناظم مفتی کفایت اللہ، علامہ صلاح الدین،مفتی عبدالکبیر اور رحمت علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جاری بربریت کو فوری طور پر ختم کیا جائے، کشمیر کو آزاد کیا جائے، کشمیر یوں پرجو ظلم و بربریت جاری ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کا حصہ ہے، کشمیر کے آزادی کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، جب بھی ہماری ضرورت پڑے تو ہمارے جان بھی حاضر ہے،مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، مظاہرے کے اخر میں کشمیریوں کی استحکام اور وطن عزیز کے سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More