میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو حادثہ

وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاک فوج کے سابق ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے اور ان کے خیریت سے ہونے کی صدیق کی۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ کے کرم سے وہ اور ان کی اہلیہ دونوں خیریت سے ہیں۔ اس کے علاوہ فواد چوہدری نے میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر ایک بھارتی ٹوئٹر صارف کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ صرف تین لوگ نہیں پورا پاکستان بی جے پی اور آر ایس ایس پی کی بھارتی انتہاپسند کے خلاف متحد ہے۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ پیش آیا جس میں وہ اور اہلخانہ محفوظ رہے۔ میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو حادثہ 3 فروری کی صبح سرگودھا موٹروے کے قریب پیش آیا، گاڑی میں ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔

فواد چوہدری کی تصدیق
وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاک فوج کے سابق ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے اور ان کے خیریت سے ہونے کی صدیق کی۔ اس حوالے سے فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ کے کرم سے وہ اور ان کی اہلیہ دونوں خیریت سے ہیں۔ اس کے علاوہ فواد چوہدری نے میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر ایک بھارتی ٹوئٹر صارف کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ صرف تین لوگ نہیں پورا پاکستان بی جے پی اور آر ایس ایس پی کی بھارتی انتہاپسند کے خلاف متحد ہے۔

مگر بعدازاں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اس ٹوئٹ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیا۔ دوسری جانب اوسس انرجی پاکستان کے ڈائریکٹر اسامہ قریشی نے بھی اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے تصدیق کی کہ پاک فوج کے سابق ترجمان میجر جنرل آصف غفور اور ان کی اہلیہ خیریت سے ہیں۔ واضح رہےکہ میجر جنرل آصف غفور کو 26 دسمبر 2016 کو لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جگہ ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کیا گیا تھا اور 16 جنوری 2020 کو ان کا تبادلہ جی او سی اوکاڑہ کردیا گیا۔ میجر جنرل آصف غفور کے بعد میجر جنرل بابر افتخار کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر تعینات کیا گیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More