رواں سال گندم کی خریداری کی سرکاری قیمت 1400 روپے فن من مقرر کی جائے گی
ملک میں ضرورت سے زائد گندم موجود ہے، نئی فصل آنے کے بعد پرانی 8 لاکھ ٹن گندم بچ جائے گی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سیکیورٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین آل پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے بتایا کہ سیکرٹری لائیو اسٹاک نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فِیڈ ملز کو گندم کی خریداری کی اجازت دی، کوئی نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کیا، پنجاب سے فیڈ ملز نے 11 لاکھ ٹن گندم خریدی، کے پی کے میں آٹے اور گندم کی ترسیل بند ہونے اور سندھ میں ٹرانسپورٹر کی ہڑتال کے باعث قلت پیدا ہوئی۔اس موقع پر نمائندہ کے پی کے حکومت نے اعتراف کیا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان حکومت کی نالائقی کے باعث گندم کی قیمت بڑھی