ڈویژن بھرمیں پولیس کی کارروائیاں،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

پولیس نے ملاکنڈ ڈویژن میں مختلف کارروائیاں کیں

ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کردیا، ڈویژن بھر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ، منشیات بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کردیا گیا، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے اس حوالے سے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کو منشیات سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔ ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان کی خصوصی ہدایت ڈویژن بھر میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 75مفروران، 901مشتبہ گان،12 کلاشنکوٹ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کردیا، ڈویژن بھر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ، منشیات بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کردیا گیا، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے اس حوالے سے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کو منشیات سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔ ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان کی خصوصی ہدایت ڈویژن بھر میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 75مفروران، 901مشتبہ گان،12 کلاشنکوٹ، 6 رائفل،142 پستول، 64شارٹ گن،20826کارتوس،43ڈیٹو نیٹر، 2 خنجر،58 سیفٹی فیوز، 85.297Kgکلوگرام چرس، 3.248kgکلوگرام ہیروئن جبکہ 37لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے کہا کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کو اطلاع دیں تاکہ جس پر بروقت پولیس کاروائی کرکے اپ کو اور اپکے بچوں کو ایک پر امن اورجرائم سے پاک معاشرہ میسر کریں، پولیس عوام کی خدمت کے لئے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور عوام کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی براداشت نہیں کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More