عوام کو ریلیف فراہم کرنااولین ترجیح ہے،فضل حکیم

سوات کی ترقی و خوشحالی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،ڈیڈک چئیرمین

چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اوران کی بہتر خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے سوات کی ترقی اور خوشحالی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے سوات میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے جن میں تعلیم، صحت، صاف پانی،شاہراہوں کی تعمیر،گلی کوچوں کی پختگی سمیت مختلف ترقیاتی منصوبے شامل ہیں ۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اوران کی بہتر خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے سوات کی ترقی اور خوشحالی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے سوات میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے جن میں تعلیم، صحت، صاف پانی،شاہراہوں کی تعمیر،گلی کوچوں کی پختگی سمیت مختلف ترقیاتی منصوبے شامل ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں کھلی کچہری کے دوران مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مختلف علاقو ں سے آئے ہوئے وفود نے چیئرمین ڈیڈک کو اپنے اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر چیئرمین ڈیڈیک نے عوامی مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔ فضل حکیم خان نے کہا کہ عوام میرے دل وجان ہے جو عزت مجھے مل رہی ہیں وہ عوام ہی کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں عوام کا خادم ہوں اور عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔
۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More