جرائم کی بیخ کنی میڈیا کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے،ڈی آئی جی

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفترمیں سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزادعالم،گورننگ باڈی کے ممبر ممتاز احمد صادق سے ملاقات کے دوران کیا

ڈی آئی جی ملاکنڈریجن محمداعجاز خان نے کہاہے کہ معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں میڈیا کے کردار کو نظراندازنہیں کیاجاسکتا، جرائم کی بیخ کنی میڈیا کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے، پولیس جرائم کی مکمل خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں، قانون سب کے لئے برابرہے اورکوئی بھی قانون سے بالاترنہیں۔

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ڈی آئی جی ملاکنڈریجن محمداعجاز خان نے کہاہے کہ معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں میڈیا کے کردار کو نظراندازنہیں کیاجاسکتا، جرائم کی بیخ کنی میڈیا کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے، پولیس جرائم کی مکمل خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں، قانون سب کے لئے برابرہے اورکوئی بھی قانون سے بالاترنہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفترمیں سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزادعالم،گورننگ باڈی کے ممبر ممتاز احمد صادق سے ملاقات کے دوران کیا،اس موقع پر سینئر صحافی فضل رحیم خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈڈویژن کے تمام اضلاع میں جرائم کی مکمل بیخ کنی کے لئے پولیس پرعزم ہیں انہوں نے کہا کہ جرائم کی مکمل بیخ کنی کیلئے پولیس اور پریس کا ایک دوسرے کیساتھ تعاؤن لازم وملزوم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میڈیا کے کردار کونظراندازنہیں کیاجاسکتا۔ڈی آئی جی نے واضح کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاترنہیں ہے، قانون سب کے لئے برابر ہے تاہم ملاکنڈڈویژن کے صحافیوں کی قیام امن کیلئے قربانیاں نظرانداز نہیں کیاجاسکتا، انہوں نے کہا کہ پولیس پر عوامی اعتماد بڑھتا جارہاہے اور پولیس قانون کے محافظ اور عوام کی جان ومال کی تحفظ کیلئے پرعزم ہیں انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے لئے صحافیوں کواپناکردار تسلسل کیساتھ اداکرناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں سردموسم کے باوجود بھی سیاحوں کی آمد اور یہاں ڈیرے ڈالنا پائیدار امن کاپیغام پورے دنیا کو دیناہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More