کابینہ نے 15 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

دالوں کی قیمت 15 سے 20 فیصد کمی کی جائے گی

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مہنگائی میں کمی سے متعلق بڑے فیصلوں کی منظوری دیتے ہوئے وفاقی کابینہ نے 15 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی۔ کابینہ اجلاس میں دالوں پر امپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک بھر میں دالوں کی قیمت 15 سے 20 فیصد کمی کی جائے گی، کابینہ نے چینی کی برآمد پر پابندی کے فیصلے کی توثیق کی، 50 ہزار نوجوانوں کو یوتھ اسٹورز کے لئے قرض دینے کی بھی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ 50 ہزار دکانوں پر یوٹیلٹی سٹورز کی قیمتوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان نے ای سی سی کے چینی کی درآمد کے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ چینی کے معاملے پر عوام کو پریشان نہیں ہونے دوں گا۔ وزیراعظم نے گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر مہنگائی کا پہلے ہی بوجھ ہے مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی کابینہ نے مہنگائی میں کمی کے لئے  15 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مہنگائی میں کمی سے متعلق بڑے فیصلوں کی منظوری دیتے ہوئے وفاقی کابینہ نے 15 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی۔ کابینہ اجلاس میں دالوں پر امپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک بھر میں دالوں کی قیمت 15 سے 20 فیصد کمی کی جائے گی، کابینہ نے چینی کی برآمد پر پابندی کے فیصلے کی توثیق کی، 50 ہزار نوجوانوں کو یوتھ اسٹورز کے لئے قرض دینے کی بھی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ 50 ہزار دکانوں پر یوٹیلٹی سٹورز کی قیمتوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان نے ای سی سی کے چینی کی درآمد کے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ چینی کے معاملے پر عوام کو پریشان نہیں ہونے دوں گا۔ وزیراعظم نے گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر مہنگائی کا پہلے ہی بوجھ ہے مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More