ٹی ایم اے ملازمین عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں،فضل حکیم

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل ایمپلائز یونین ٹی ایم اے بابوزئی کی حلف برداری کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا

ایم پی اے چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ٹی ایم اے ملازمین عوام کی خدمت کے لئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں، ملازمین کے پروموشن اور ٹرانسپورٹ اڈوں میں عارضی بنیادوں پر سینٹری ورکرز بھرتی کیا جائیگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل ایمپلائز یونین ٹی ایم اے بابوزئی کی حلف برداری کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ایم پی اے چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ٹی ایم اے ملازمین عوام کی خدمت کے لئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں، ملازمین کے پروموشن اور ٹرانسپورٹ اڈوں میں عارضی بنیادوں پر سینٹری ورکرز بھرتی کیا جائیگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل ایمپلائز یونین ٹی ایم اے بابوزئی کی حلف برداری کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ملازمین کے صوبائی رہنماشوکت کیانی، نومنتخب صدر حیات محمد خان، جنرل سیکرٹری جاوید عالم، سرپرست اعلیٰ حاجی فضل ربی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر ایڈمن آفیسر اختر ایوب نے ملازمین کے مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی، ایم پی اے فضل حکیم خان نے اس موقع پر میونسپل ایمپلائز یونین ٹی ایم اے بابوزئی کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا، جس میں صدر حیات محمد خان، جنرل سیکرٹری جاوید عالم، سرپرست اعلیٰ حاجی فضل ربی، چیئرمین محبوب عالم، سینئر نائب صدر عرفان، نائب صدر محمد زادہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاضی فرحت اللہ، فنانس سیکرٹری شوکت منتخب ہوئے، جبکہ جنرل سیکرٹری جاید عالم نے سپاسنامہ پیش کیا، فضل حکیم خان نے یقین دہانی کرائی کہ ملازمین کے پیش کردہ مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے، انہوں نے کہا نائب قاصدوں اور دیگر ملازمین کے کوٹے کو برقرار رکھنے کیلئے متعلقہ فورم پر بات کریں گے، یونین کے دفتر کا بندوبست کیا جائیگا اور حج کوٹہ کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھا ئیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More